یا نبیﷺ سلامٌ علیک ، یا رسولﷺ سلامٌ علیک

یا نبیﷺ سلامٌ علیک ، یا رسولﷺ سلامٌ علیک
یا حبیبﷺ سلامٌ علیک ، صلوٰۃ اللہ علیک
رحمتوں کے تاج والے
دو جہاں کے راج والے 
عرش کے معراج والے
عاصیوں کے لاج والے
یا نبیﷺ سلامٌ علیک ، یا رسولﷺ سلامٌ علیک
یا حبیبﷺ سلامٌ علیک ، صلوٰۃ اللہ علیک
ہے یہ حسرت در پہ آئیں
اشک کے دریا بہائیں
داغ سینے کے دکھائیں
سامنے ہو کر سنائیں
یا نبیﷺ سلامٌ علیک ، یا رسولﷺ سلامٌ علیک
یا حبیبﷺ سلامٌ علیک ، صلوٰۃ اللہ علیک
جان کر کافی سہارا
لے لیا ہے در تمہارا
خلق کے وارث خدارا
لو سلام اب تو ہمارا
یا نبیﷺ سلامٌ علیک ، یا رسولﷺ سلامٌ علیک
یا حبیبﷺ سلامٌ علیک ، صلوٰۃ اللہ علیک
میرے مولا ، میرے سرور
ہے یہی ارمان اکبر
پہلے قدموں میں رکھے سر
پھر کہے یہ سر کو اُٹھا کر
یا نبیﷺ سلامٌ علیک ، یا رسولﷺ سلامٌ علیک
یا حبیبﷺ سلامٌ علیک ، صلوٰۃ اللہ علیک
~~~
قرط عینی بک یا حبیبی یا رسول اللہﷺ
قلت حيلتي انت وسيلتي ادرکنی يا رسول اللهﷺ
صلی اللہ علیٰ حبیبِہ سیدنا محمد والہ و اصحابہ و بارک وسلم

Comments

Popular Posts